دودھ اور دیگر غذائی اشیاء پر کوئی جی ایس ٹی نہیں

نئی دہلی ۔19 مئی ( اردو لیکس)  مرکزی حکومت نے دودھ اور دیگر غذائی اشیاء پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جی ایس ٹی سے مشتشنی قرار دیا ۔جی ایس ٹی کی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح کا تعین کیا گیا ۔شکر، پتی ،کافی اور خوردونی تیل پر صرف 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اسی طرح صابن، ٹوتھ پیسٹ اور سر کے تیل پر عائد موجودہ 28 فیصد ٹیکس ختم کرتے ہوئے 18 فیصد جی ایس ٹی عاید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔