میٹ پلی کی نوجوان شخصیت احمد شہاب الدین سہیل کو صدر نشین حج کمیٹی مقرر کرنے کی درخواست

حیدرآباد ۔20 مئی ( اردو لیکس)  ضلع کریم نگر اور جگتیال کی مختلف مسلم تنظیموں نے میٹ پلی کی نوجوان شخصیت الحاج احمد شہاب الدین سہیل مینیجنگ ڈائریکٹر جنتا بیڑی ورکس کو ان کی ملی و مذہبی اور سماجی خدمات کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا صدرنشین نامزد کرنے کی ٹی آر ایس حکومت سے درخواست کی ہے دو اضلاع کے مسلم تنظیموں کے ذمداروں نے اس خصوص میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ الحاج احمد شہاب الدین سہیل کی بے لوث ملی و سماجی خدمات کو ملحوظ رکھتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے خواہش کی کہ وہ احمد شہاب الدین سہیل کی خدمات ریاستی حج کمیٹی کے لئے حاصل کریں جس سے نہ صرف ریاست کے مسلمانوں کو بے لوث خدمت کرنے والے نوجوان ملیں گے ۔اس سے حکومت کی نیک نامی میں مزید اضافہ ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ شہاب الدین سہیل جیسے نوجوانوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے حج کمیٹی کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے ان ذمداروں نے کہا کہ عنقریب ان کی تنظیموں کی جانب سے ایک مشترکہ وفد شہاب الدین سہیل کی تائید میں حکومت کے ذمداروں سے نمایندگی کرے گا ۔انھوں نے ٹی آر ایس کی دوست جماعت مجلس کی قیادت سے بھی درخواست کی کہ وہ نوجوان شخصیت کو صدرنشین نامزد کرنے حکومت کو سفارش کرے ۔