اسکایی ویز کو کیا جاے گا نیشنل ہایی ویز سے مربوط

وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو نے کہا کہ حیدراباد میں تعمیر کئے جانےوالے 4 اسکائی ویز کو قومی شاہراہوں سے مربوط کیا جاے گا.اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مجلس رکن اکبرالدین اور دوسرے کے سوالات کا جواب دیتے ہوے کے ٹی آر نے کہا کہ شہر میں 8800 کروڑ کی لاگت سے سڑکوں کی ترقی اور جنکشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے شہر میں 18 جنکشن کی ترقی کا فیصلہ کیا گیا.پرانا شہر کے چار جنکشن بھی شامل ہیں ان کاموں کی انتظامی منظوری دی گئی.بہت جلد ٹنڈر طلب کیا جاے گا.کاموں کو شفاف انداز میں انجام دیا جاے گا.کے ٹی آر نے کہا کہ پی وی ایکسپریس وے کو ٹولی چوکی تک لایا جاے گا.دونوں شہروں میں ٹرافک کے مسلہ کو ختم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں سڑکوں کی ترقی اور جنکشن کی تعمیر کے دوران عوام کو کسی قسم کی مشکلات پیش آنے نہیں دیا جاے گا.پرانے شہر کے کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دیا جاے گا.وزیر نے کہا کہ یادادری تک میٹرو سرویس کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا.مرکز نے اس کی منظوری دے دی ہے اور ریلوے بجٹ میں رقم بھی رکھی ہے یاداددری ٹمپل سٹی کی تعمیر کے لئے 1325 کروڑ روپیے رکھے گئے.ٹمپل کی ترقی کے لٰے 509 کروڑ روپیے رکھے گئے.