ریپ کی کوشش لڑکی نے کاٹ دیا آشرم کے سوامی کے جسم کا نازک حصہ

کیرالہ 20۔ مئی( اردو لیکس انٹرنیٹ ڈیسک) ریاست کیرالہ کے کولم میں عصمت ریزی کی کوشش پر لڑکی نے ایک بابا کے جسم کا نازک حصہ کاٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق کولم کے پدمانا میں واقع 54 سالہ گنیشانند سوامی عرف ہری کے آشرم میں ایک 23 سالہ لڑکی اپنے ماں باپ کے ساتھ مقیم تھی۔ اس کے ماں باپ وہیں کے خدمت گذار بتائے گئے ہیں۔ وہ گذشتہ 8 سال سے لڑکی کا جنسی استحصال کررہا تھا۔ دو دن پہلے لڑکی تنہا سوئی ہوئی تھی کہ سوامی اس کے کمرے میں پہنچ گیا اور اس نے عصمت ریزی کی کوشش کی۔ لڑکی نے مزاحمت کی لیکن سوامی نہیں مانا اور زبردستی کرنے لگا۔ لڑکی نے سوامی کے جسم کے نازک حصہ کو کاٹ دیا اور خود ہی ترواننتا پورم پولیس کو اطلاع دی پولیس نے سوامی کو علاج کے لئے ترواننتاپورم میڈیکل کالج کے اسپتال میں بھرتی کروادیا ڈاکٹرس نے سوامی کی پلاسٹک سرجری کی۔ کیرالہ مہیلا کمیشن نے لڑکی کی بہادری کی ستائش کی۔ تاحال پولیس نے اس معاملہ میں لڑکی کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا۔