ایک سے محبت دوسری سے شادی مسلم نوجوان کیلئے مہنگی پڑی

وجے واڑہ ۔24 مئی ( اردو لیکس)  آندھراپردیش کے گنٹور ضلع میں ایک لڑکی سے محبت اور دوسری لڑکی سے شادی نے ایک مسلم نوجوان کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔معشوقہ نے الیاس نامی نوجوان پر ایسڈ پھینک کر اسے قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گنٹور ضلع کے پامولا پاڈو گاوں سے تعلق رکھنے والا الیاس اور قریب کے ایک گاوں کی لڑکی ہیمابندو ایک دوسرے محبت کرتے تھے ۔دو دن قبل الیاس کی شادی کسی دوسری لڑکی سے ہوگئی ۔ہیمابندو کو جب الیاس کی شادی کی اطلاع ملی تو اس نے اپنے عاشق کو بات کرنے کے بہانے اپنے ایک دوست کے مکان میں طلب کیا ۔اور جیسے ہی الیاس وہاں پہنچا ۔ہیمابندو نے الیاس پر ایسڈ سے حملہ کردیا ۔الیاس کو شدید زخمی حالت میں گنٹور ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے تاب نہ لاسکا اور اس کی موت ہوگئی ۔