رمضان میں گاڑیوں کی تلاشی کے نام پر روزہ داروں کو ہراساں نہ کرنے کاماریڈی پولیس کو مقامی قائدین کا مشورہ

کاماریڈی ۔24 مئی ( اردو لیکس ) کاماریڈی میں ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر پولیس کی طرف سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ڈی ایس پی پرسنا کماری کی صدارت میں منعقد ہوے اجلاس میں شہر کی مختلف شخصیتوں نے شرکت کی اور رمضان میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری کے سلسلے میں مفید مشورے اور تجاویز پیش کیں ۔مسلم نمایندوں نے رمضان کے ایک ماہ تک گاڑی کی تلاشی مہم کے نام پر روزہ داروں کو ہراساں نہ کیا جائے ۔افطار کے وقت پولیس گاڑیوں کے سائرین کے استعمال میں احتیاط برتی جائے ۔نایب صدر بلدیہ سید مسعود علی نے ماہ رمضان میں بلدیہ کی طرف سے تمام سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ڈاکٹر صمد مجلس نے رات دیر گئے تک دکانات کھلے رکھنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ۔رکن بلدیہ محمد امجد، سابق صدر نشین ہیدلب، سید انور احمد، عارف بابا، کے علاوہ بی جے پی، مجلس، ٹی آر ایس، کانگریس کے نمایندوں نے بھی تجاویز پیش کیں ۔