مہاراشٹر کے چیف منسٹر ہیلی کاپٹر حادثہ میں بال بال بچ گئے

ممبئی ۔25 مئی ( اردو لیکس)  مہاراشٹر کے چیف منسٹر دیویندرا فڈناویس ہیلی کاپٹر حادثہ میں بال بال بچ گئے ۔چیف منسٹر ممبئی سے ایک سرکاری تقریب میں شرکت کے لئے ہیلی کاپٹر سے لاتور روآنہ ہوئے تھے جہاں ان کا ہیلی کاپٹر لینڈ کراش ہوگیا ۔اس حادثہ میں فڈناویس مکمل طور پر محفوظ رہ گئے ۔حادثہ کے بعد فڈناویس نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر حادثہ کی اطلاع دیتے ہوئے خود کو اور ساری ٹیم کو محفوظ قرار دیا ۔