ملک پیٹ میں بس کو لاری کی ٹکر

حیدرآباد۔25 مئی (اردولیکس) ملک پیٹ میں ٹہری ہوئی بس کو لاری نے ٹکر دے دی جس کی وجہہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پتہ چلا ہےکہ تانڈور سے حیدرآباد آنے والی بس ملک پیٹ میٹرو اسٹیشن کے پاس تکنیکی خرابی کے باعث رک گئی تھی بس میں کوئی مسافرین سوار نہیں تھے۔ اس دوران دلسکھ نگر کی سمت سے آنے والی لاری نے رکی ہوئی بس کو ٹکر دے دی حادثہ میں لاری کلینر زخمی ہوگیا حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور مقام حادثہ سے فرار ہوگیا۔