گوداوری کھنی میں کار اور لاری کی ٹکر، پداپلی کے دو افراد ہلاک مزید دو زخمی

کریم نگر ۔27 مئی ( اردو لیکس)  پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی میں پیش آے ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے ۔مہلوکین کا تعلق پداپلی سے ہے تفصیلات کے مطابق پداپلی سے تعلق رکھنے والے شبیر حسین ایڈووکیٹ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ آصف آباد میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پداپلی واپس ہورہے تھے کہ گوداوری کھنی میں کویتا تھیٹر کے پاس شبیر حسین کی کار لاری سے ٹکرا گئی ۔جس کے نتیجہ میں شبیر حسین اور ریاض الدین برسر موقعہ ہلاک ہوگئے ۔کار میں سوار مزید دو افراد محمد حسین اور ان کی والدہ عابدہ بیگم زخمی ہوگئے جنہیں کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جن میں عابدہ بیگم کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔