حیدرآباد میں فجر کے بعد بائیک ریسنگ نابالغ بچے پکڑے گئے

یدرآباد۔5 جون(اردولیکس)فجر کی نمازکے بعد سڑک پربائیک ریسنگ لگانے  اور خطرناک انداز میں گاڑیاں چلانے والے 10 تا 15 بچوں کو چادرگھاٹ پولیس نے پکڑلیا۔ پولیس نے بتایا کہ نابالغ بچے والدین کی اطلاع کے بغیر صبح صبح گاڑیاں لے کر گھر سے نکل کرچنچل گوڑہ سے نلگنڈہ چوراہے کے درمیان سڑک پر برق رفتاری سے ہاتھ چھوڑ کر اور کرتب بازی دکھاتے ہوئے گاڑیاں چلارہے تھے۔ ان بچوں کو پکڑ لیا گیا اور ان کے ماں باپ کو طلب کرکے ان کی موجودگی میں بچوں کی کونسلنگ کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ بچوں کا اس طرح گاڑیاں چلانا نہ صرف ان کے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اگلی مرتبہ پکڑے جانے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔