مکہ مسجد حیدرآباد میں 43 سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

حیدرآباد ۔6 جون ( اردو لیکس)  ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں 43 سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر مجلسی رکن اسمبلی سید احمد پاشاہ قادری، چیرمین وقف بورڈ محمد سلیم، چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین،ڈپٹی میر بابا فصیح الدین، سیٹ ون چیرمین عنایت علی باقری، مجلسی کارپوریٹرس مظفر علی،سہیل قادری، سیکرٹری اقلیتی بہبود عمر جلیل اور دوسرے موجود تھے اس موقع پر مسجد کے احاطہ میں واٹر فاونٹین کا بھی افتتاح عمل میں آیا ۔