اسپشل اسٹورینیشنل

بکری کھاگئی 66 ہزار روپئے کے نوٹ

نئی دہلی۔7جون( اردو لیکس) عام طور پر بکری ہری ہری گھاس یا سبز پتے کھاتی ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی بکری کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس نے سبز پتوں کے بجائے گلابی گلابی 2000 کے نوٹ کھا لئے۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج سلاپر گاوں میں پیش آیا۔
مقامی کسان سرویش کمار پٹیل نے گھر بنوانے کے لئے 66 ہزار روپے کی رقم جمع کی تھی اس نے ساری رقم پینٹ میں رکھی اور پینٹ اوپر ٹانگ کر نہانے کے لئے چلا گیا۔ نہا کر لوٹ آئے سرویش نے جو کچھ دیکھا، اسے دیکھ کر اس کے پاؤں تلے زمین کھسک گئی۔ سرویش کی ایک بکری اپنے منہ میں کچھ چبا رہی تھی. سرویش نے جب پاس جا کر دیکھا تو بکری کے منہ میں دو دو ہزار کے نوٹ تھے. سرویش نے اپنے روپے بچانے کی کوشش کی، لیکن وہ ٹکڑوں میں بٹے 2 ہزار کے صرف دو ہی نوٹ بچا پائے. یعنی بکری پورے 66 ہزار روپے چٹ کر گئی۔ دراصل سریش نے اپنا پینٹ وہیں قریب میں ٹانگ دیا تھا جہاں بکری بندھی تھی اس نے تو خواب میں بھی نہیں سونچا ہوگا کہ بکری اس کی نوٹوں کا یہ حال کرے گی۔
سرویش نے بتایا کہ اس کا گھر بن رہا ہے اور اسی کے لئے اس نے یہ رقم جمع کی تھی۔ بکری کے روپے کھانے کی خبر جیسے ہی پھیلی پڑوسیوں سے لے کر آس پاس کے گاؤں کے لوگ بھی نوٹ کھانے والی اس بکری کو دیکھنے سرویش کے گھر پہنچنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے گھر پر ہجوم جمع ہوگیا بعض نوجوانوں نے نوٹ کھانے والی اس بکری کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ جتنے منہ اتنی باتیں لوگ طرح طرح کے مشورے دینے لگے کسی نے پیٹ کاٹ کر رقم نکالنے کا مشورہ دیا لیکن سرویش کا کہنا ہے کہ وہ اس بکری کے ساتھ کچھ نہیں کریں گے کیونکہ وہ ان کے بچے کی طرح ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button