جنرل نیوز

نارائن پیٹ کے محمد شکیل کی ایمانداری پر سب انسپکٹر سریش نے کی ستائش

نارائن پیٹ: 02 مئی (اردو لیکس) تلنگانہ کے  نارائن پیٹ ضلع مستقر میں ریاست کرناٹک گرمٹکال سے تعلق رکھنے والا میلیگیری بسپا اپنی لڑکی کی شادی کے سامان کی خریدی کے لٸے نارائن پیٹ آیا تھا اور دو تولہ سونے کے زیورات خرید کر کپڑوں کی خریدی کے لٸے قدیم بس اسٹانڈ پر واقع اے اے برادرس ٹکسٹاٸلس پہنچا یہاں پر کپڑے کی خریدی کے بعد مذکورہ زیورات کا بیاگ اسی دکان میں بھول گیا

 

دکان مالک شکیل نے یہ بیاگ دستیاب ہونے پر کانسٹیبل راجو کے ذریعہ ناراٸن پیٹ پولیس کو زیورات کا بیاگ سب انسپکٹر کے حوالہ کیا سب انسپکٹر مکمل تحقیقات کے بعد مذکورہ بیاگ اصل مالک بسپا کے حوالہ کیا۔ اور دکاندار شکیل کی انسانی ہمدردی اور ایمانداری پر شال اوڑھا کر مبارکبادی دی اور بسپا نے پولیس اور شکیل کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button