نیشنل

ممبئی میں لو جہاد کے خلاف زعفرانی تنظیموں کی بھاری ریالی _ ملعون راجہ سنگھ کی شرکت _ ریالی ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ 30 جنوری ( اردولیکس) مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں اتوار کو ہندو تنظیموں نے لو جہاد کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی نکالی۔ اور مذہب کے نام پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور تبدیلی مذہب مخالف قانون کا مطالبہ کیا۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) جیسی تنظیموں کے قائدین اور کارکنوں نے ریلی میں مارچ کیا۔

ہندو جن آکروش مورچہ، جس کا اہتمام ہندو جن جاگرتی سمیتی کے اراکین نے کیا، مرکزی ممبئی میں دادر کے شیواجی پارک سے شروع ہوا اور 4 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرتے ہوئے پریل کے کامگار میدان پر ختم ہوا۔ اس دوران کارکنوں نے لو جہاد کے خلاف نعرے لگائے اور  مذہب کی تبدیلی کے خلاف قانون اور  زمینوں پر قبضے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مارچ میں شامل لوگوں نے شدید نعرے بازی کی۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شریک قائدین نے تشویش کا اظہار کیا کہ کئی مقامات پر زمینوں پر قبضہ کرتے ہوئے مساجد تعمیر کئے جا رہے ہیں اس لئے لو جہاد کے ساتھ ساتھ لینڈ جہاد پر بھی روک لگانے کی ضرورت ہے

بھارتیہ جنتا پارٹی  اور چیف منسٹر ایکناتھ شندے کے شیو سینا گروپ کے کئی قائدین اور ارکان اسمبلی نے بھی ریلی میں شرکت کی۔جس میں حیدرآباد کا بی جے پی رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ نے بھی شرکت کی اور اشتعال انگیز تقریر کی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے مارچ کے راستے پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے درمیان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button