چیف منسٹر کے نام مکتوب لکھ کرنرمل کے شخص کی سکریٹریٹ میں خودکشی کی کوشش

حیدرآباد۔9جون(اردولیکس)نرمل ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آج سکریٹریٹ میں خودکشی کی کوشش کی۔ تماپور کا رہنے والا دیوانا آج اپنی بیوی اوربچیوں کے ساتھ حیدرآباد میں واقع تلنگانہ سکریٹریٹ پہنچا۔ اس نے اچانک جراثیم کش دوا پی لی اور بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ اسے سکریٹریٹ میں تعینات عملہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ اس کے پاس سے ایک نوٹ دستیاب ہوا جو اس نے چیف منسٹر کے سی آر کے نام لکھا۔ اس کے پاس سے ملی چٹھی میں اس نے تحریری طور پرالزام لگایا کہ مدھول کے رکن اسمبلی اور ان کے رشتہ دارزیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ہر ترقیاتی کام میں رکاوٹ پیدا کرتےہوئے گتہ داروں کو پریشان کررہے ہیں جس کی وجہہ سے اس کا اس کےبیوی بچوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے اوروہ کھانے کھانے کو محتاج ہوگئے اس نے یہ بھی لکھا کہ حلقہ کی عوام رکن اسمبلی سے بدظن ہوچکے ہیں موجودہ رکن اسمبلی کا اگلے انتخابات میں شکست سے دوچار ہونا یقینی ہے۔ اس نے مزید لکھا کہ اگر اس کی موت ہوجائے توموت کے زمہ داررکن اسمبلی ہوں گے اس نے کے سی آر سے خواہش کی کہ اس کی سمادھی پرگتی بھون کے سامنے بنائی جائے۔