جنرل نیوز

سدی پیٹ کے اربن منڈل کے وقف املاک کے تحفظ کے لئے تنظیم المساجد سدی پیٹ کی جانب سے تحصیلدار کو یادداشت پیش کی گئی

سدی پیٹ 7 ستمبر ( اردولیکس) تنظیم المساجد سدی پیٹ کے صدر جناب اعجاز حفیظ صاحب جناب مفتی کریم الدین پٹیل صاحب نے سدی پیٹ اربن تحصیلدار کو سدی اربن منڈل میں واقع وقف املاک کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی اس موقع پر صدر تنظیم المساجد سدی پیٹ نے کہا کہ مستقر سدی پیٹ کے وارڈ نمبر 18 میں واقعی سروے نمبر 471 کے تحت 7 ایکر 11 گونٹے وقف اراضی پر سدی پیٹ کے چند تاجروں نے حیدرآباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے لیکن اس پٹیشن میں مقامی تحصیلدار کو حریف کے طور پر شامل نا کرتے ہوئے وقف اراضی پر قبضہ کیا جارہا ہے ہائی کورٹ میں غلط دستاویزات پیش کرتے ہوئے وقف اراضی پر تعمیر کی اجازت حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ سروے نمبر 471 کے حقائق کو پوشیدہ رکھا گیا ہے انہوں نے سوال کیا کہ کوئی عہدیدار وقف اراضی پر تعمیر کی اجازت کیسے دے سکتا ہے وقف کردہ املاک وقف رہنی چاہیے وقف املاک مسلمانوں کی فلاح و بہبودی کے لیے استعمال کی جانی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ وقف املاک کا تحفظ تحصیلدار کی ذمہ داری ہوتی ہے انہوں نے تحصیلدار سے درخواست کی کہ وقف اراضی پر تعمیر کو برخاست کیا جائے اور دوبارہ تعمیر کی اجازت نا دی جائے انہوں نے کہا کہ اگر سروے نمبر 471 میں تعمیرات کو برخاست نہیں کیا گیا تو سدی پیٹ مسلم برادری کی جانب سے اسی مقام پر احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لوک سبھا میں پیش کردہ وقف ترمیمی بل کے خلاف آنلائن لنک کے ذریعے ایتراض درج کریں اس موقع پر تنظیم المساجد سدی پیٹ کے نائب صدر، معتمد، اراکین شوریٰ اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button