پاسپورٹ بنوانے پرفیس میں 10 فیصد چھوٹ

نئی دہلی۔23 جون (اردولیکس) پاسپورٹ بنوانے والے معمر شہریوں اور بچوں کے لئے خوشخبری۔ بھارت میں 60 برس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں اور آٹھ برس سے کم عمربچوں کو پاسپورٹ فیس میں 10فیصد کی رعایت ملے گی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاسپورٹ قانون کے عمل میں آنے کے پچاس سال کی تکمیل کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ واضح رہے کہ آج سے پچاس سال قبل یعنی 1967 پاسپورٹ قانون نافذ ہوا تھا۔