آدھارکو پیان کارڈ سے مربوط کرنا لازمی احکامات جاری

نئی دہلی ۔28جون(اردولیکس ڈیسک)مرکزی حکومت نے آدھار نمبر کو پیان کارڈس سے مربوط کرنے کو لازمی قرار دیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے واضح کیا کہ یکم جولائی 2017 سے پہلے پیان کارڈ حاصل کرنے والے تمام کواسے آدھار کارڈ سے مربوط کرنا ہوگا۔ اس پر یکم جولائی سے عمل ہوگا۔ حکومت نے ٹیکس چوری کو روکنے کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے۔