گورنر نرسمھن سے محمد محمود علی اور ان کی شریک حیات کی ملاقات

حیدرآباد ۔28 جون ( اردو لیکس)  گورنر ای ایس ایل نرسمھن سے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور ان کی شریک حیات نسرین محمود علی نے ملاقات کی ۔راج بھون میں ہوئی اس ملاقات کے دوران گورنر نرسمھن اور ان کی شریک ویملا نرسمھن نے ڈپٹی چیف منسٹر کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ۔