جگتیال میں جماعت اسلامی کی عید ملاپ تقریب، جیون ریڈی اور دوسروں کی شرکت

 

جگتیال ۔28 جون ( اردو لیکس) جماعت اسلامی ہند جگتیال کی طرف سے رایل فنکشن ہال اسلام پورہ میں عیدملاپ کا اہتمام کیا گیا ۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سوشیل ویلفیر خواجہ عارف الدین نے تقریب کی صدارت کی۔تقریب میں رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی، چیرمین بلدیہ وجے لکشمی، وایس چیرمین منصور، ٹی آر ایس انچارج سنجے کمار، نایب صدر مارکیٹ کمیٹی خواجہ لیاقت علی محسن، عبدالنعیم مستاجر برگ آبنوس، اور دوسروں نے شرکت کی ۔شعیب الحق طالب نے افتتاحی کلمات انجام دئے ۔تقریب میں غیر مسلم افراد کی کثیر تعداد موجود تھی