باپ کے ہاتھوں نوجوان بیٹی اور اسکے عاشق کا قتل

حیدرآباد۔10جولائی(اردولیکس)اپنی بیٹی اور اس کے عاشق کا ایک شخص نے قتل کردیا۔ یہ واردات ریاست اترپردیش کے سمبھل کے قریب گرنار میں پیش آئی۔ پتہ چلا ہے کہ اچن قریشی نامی شخص کی بیٹی کل آدھی رات کو گھر میں نہیں نظر آئی فکر مند باپ بیٹی کی تلاش میں نکل پڑا گھر سے کچھ دوری پر اسے اپنی 16 سالہ بیٹی اس کے عاشق 18 سالہ سلمان کے ساتھ نظر آئی۔ آدھی رات کو اپنی بیٹی کو ایک نوجوان کی بانہوں میں دیکھ کر باپ برہم ہوگیا اور اس نے گلا دبا کر اپنی بیٹی کا قتل کرنے کے بعد اس کے عاشق سلمان کا خنجر سے گلا کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں لڑکی اور نوجوان دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے قریشی کو گرفتارکرلیا۔