حیدرآباد۔14 جولائی( اردو لیکس)دینی مدرسہ میں زیر تعلیم کمسن حافظ قران کنویں سے قران نکالنے کی کوشش میں غرقاب ہوگیا ۔یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے شاہین نگر میں پیش آیا ۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق
11 سالہ محمد فیض کا تعلق سکندراباد کے حشمت پیٹ سے تھا وہ شاہین نگر کے ایک مدرسہ سے حفظ کررہے تھے آج وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کنویں کے پاس سے گزر رہے تھے انھیں کنویں میں قران شریف نظر آئی وہ قران شریف کو نکالنے کے لئے پانی میں اترے اور غرقاب ہوگئے ۔