جماعت اسلامی قطب اللہ پور کی عید ملاپ تقریب

سمیر معاذ کی رپورٹ
حیدراباد۔16 جولائی ( اردو لیکس) جماعت اسلامی ہند
قطب اللہ پور یونٹ حیدرآباد کی عید ملاپ تقریب وِن پیالس فنکش ہال میں منقعد کی گئی.جسمیں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیوں کے علاوہ مختلف مذہب کے لوگوں نے خطاب کیا. انجینئر محمد منیب احمد خان صاحب جنرل سکریٹری جماعت اسلامی  گریٹر حیدرآباد نے انگریزی زبان میں بڑے اچہے انداز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے نہ کہ حلیم اور شاپنگ کا, نناوے فیصد غیر مسلم بھائی یہی تصور کرتے ہیں.
IMG20170715213630
انھوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اس دنیا میں ہمیں کیوں بہیجا گیا ہے اور اچھا انسان بنکر ہم زندگی کیسے گذارسکتے ہیں یہ قرآن پیغام دیتا ہے اور قرآن کا پیغام  ساری انسانیت کے لئے ہے. دوسرے مقررین نے حالاتِ حاضرہ پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہندو مسلم میں تفریق کیجارہی ہے اور گاؤ رکھشک کے نام پر قتل عام کیا جارہاہے.تعلیمی خرابی,رشوت خوری,شراب نوشی,جیسے تمام خامیوں کو دور کرنے کی کوئی کوشش نہیں کیجارہی ہے.اس موقعہ پر مولانا رکن الدین ندوی,مولانا اعظم مودودی, امیر مقامی محمد عبد الوحید, ڈاکٹر ایم ایس عثمان کے علاوہ ڈاکٹر ہری کرشنا,راج شیکھر ریڈی انچارج ملا ریڈی گروپ آف ہاسپٹلس,سری راجیش,سابقہ ایم ایل لے سری سیلم ودیگر نے شرکت کی. بعد ازاں تمام شرکاء کیلئے شیر خورمہ کا نظم کیاگیا تھا اور تلگو و انگلش کے قرآنی نسخے مفت میں دئے گئے.