وزیراعظم مودی نے گاو رکشک کو دی ایک اور وارننگ

نئی دہلی ۔16 جولائی ( اردو لیکس)  وزیراعظم نریندرمودی نے آج پھر ایک مرتبہ گاو رکشک کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کی وارننگ دی ہے پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پیش نظر وزیراعظم نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص یا گروپ گاو رکشک کے نام پر قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے ایسے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا وزیراعظم نے ریاستوں کو ہدایت دی ہے

The Prime Minister, Shri Narendra Modi at the All Party Meeting, in Parliament House, in New Delhi on July 16, 2017.

 

  • گئوركشا کو کچھ غیر سماجی عناصر نے افراتفری پھیلانے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس کا فائدہ ملک میں ہم آہنگی بگاڑنے میں لگے لوگ بھی اٹھا رہے ہیں۔
  • ملک کی ساکھ پر بھی اس کا اثر پڑ رہا ہے۔ ریاستی حکومتوں کو ایسے سماج دشمن عناصر پر سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
  • گائے کو ہمارے یہاں ماتا سمجھا جاتا ہے۔ لوگوں کے جذبات گائے سے جڑے ہوئے ہیں۔ لیکن لوگوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ گائے کی حفاظت کے لئے قانون اور قانون شکنی کا کوئی جواز نہیں۔
  • قانون کو برقرار رکھنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے اور جہاں بھی ایسے واقعات ہو رہے ہیں، ریاستی حکومتوں کو ان سے سختی سے نمٹنا چاہئے۔ ریاستی حکومتوں کو یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ کہیں کچھ لوگ گئوركشا کے نام پر اپنی ذاتی دشمنی کا بدلہ تو نہیں لے رہے۔
  • ہم سب سیاسی جماعتوں کو گئوركشا کے نام پر ہو رہے جرم کی سخت مذمت کرنی چاہئے۔