جنرل نیوز

ریاست تلنگانہ میں کانگریس کی لہر حلقہ اسمبلی ظہیر آباد سے اے چندر شیکھر کی کامیابی یقینی محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس ظہیرآباد

کوہیر -11نومبر (اردو لیکس) ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی لہر چل رہی ہے، جس میں دیگر تمام سیاسی جماعتیں بہہ جائیگی ، ان خیالات کا اظہار محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا، انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی عوام مرکز میں بی جے پی کے اور تلنگانہ میں بی آر ایس کے دو معیادوں میں دونوں جماعتوں کی جانب سے عوام کا جس طرح استحصال کیا گیا، عوام عاجز آ چکی ہے

 

، اور ملک و ریاست کی عوام مرکز اور ریاست تلنگانہ میں تبدیلی کا ذہن بنالیا ہے، اور انہوں نے کہا کہ عوام کے اس تبدیلی کے رجحان نے سونامی کی شکل اختیار کرلیا ہے، اور عوام مرکز وریاست تلنگانہ میں کانگریس زیر قیادت اقتدار چاہ رہی ہے، صدر بلاک کانگریس ظہیرآباد نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں مقابلہ یکطرفہ کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر اے چندرشیکھر کے حق میں ہوچکا ہے

 

، لہذا انہوں نے راۓ دہندوں سے اپیل کی کہ دیگر جماعتوں کے قائد ین کے جھانسے میں آکر اپنے ووٹ کو ضائع مت کریں، بلکہ کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر اے چندرشیکھر کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے میں مدد گار بنیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button