تلگو فلم اداکار ترون سے ڈرگس کیس میں پوچھ تاچھ

حیدرآباد ۔22 جولائی( اردو لیکس)ڈرگس کیس میں آج تلگو فلم اداکار ترون کمار پوچھ تاچھ کے لئے حیدرآباد میں واقع آبکاری کے دفترمیں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے روبروحاضرہوئے۔ اداکار اپنے والد کے ہمراہ دفتر پہنچے۔ پوچھ تاچھ کے لئے انھیں دفتر میں تنہا طلب کیاگیا۔ واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں سے فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیتوں سے ڈرگس کے کیس میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ دفتر کے پاس پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔