حیدرآباد میں نوجوان کی انوکھے انداز میں خودکشی

حیدرآباد ۔22 جولائی( اردو لیکس)حیدرآباد میں ایک نوجوان نے انوکھے انداز میں خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق دنیش نامی شخص کی نعش کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں ایک کار سے دستیاب ہوئی۔ اس نے اپنے چہرے پر پلاسٹ کوور لگا کر اس میں گیس خارج کرکے خودکشی کرلی۔ پولیس کو وہاں سے ایک سوسائیڈ نوٹ ملا جس میں لکھا تھا کہ محبت میں ناکامی اور معاشی پریشانیوں سے تنگ آک وہ خودکشی کررہا ہے۔