تلنگانہ

راشن کارڈ کو ” کے وائی سی ” کروانے سے متعلق محکمہ سیول سپلائیز کے عہدیداروں کا عوام کو اہم مشورہ

حیدرآباد_ 2 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے محکمہ سیول سپلائیز کے عہدیداروں نے  مشورہ دیا ہے کہ صارفین راشن کارڈ کو  کے وائی سی کروانے کے بارے میں پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں کیونکہ اس کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ عہدیداروں نے ان اطلاعات کو بھی غلط قرار دیا کہ ” کے وائی سی ” نہ کروانے والوں کے نام کو کارڈ سے حذف کردئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اس ہدایت کی وجہ سے ریاست میں  افراتفری کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

مرکزی حکومت نے ریاستوں کو راشن سے فائدہ اٹھانے والوں کے کے وائی سی کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، تلنگانہ سیول سپلائی کارپوریشن نے جنوری تک کے وائی سی کے عمل کو مکمل کرنے کے اقدامات کررہا ہے ۔لیکن  فیلڈ لیول پر جھوٹا پروپیگنڈہ جاری ہے۔

 

وزیر سیول سپلائی  گنگولا کملاکر نے بھی  پہلے ہی اس کی وضاحت کرچکے ہیں اور  مرکزی حکومت کو کے وائی سی عمل کو روکنے کے لیے ایک خط لکھا ہے۔ بہت سے لوگ جن کے نام راشن کارڈ پر ہیں وہ دوسرے ممالک اور دوسرے علاقوں میں ہیں، اور وہ فکر مند ہیں کہ مرکز کی ہدایت سے ان سب کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button