ڈرگس کیس میں تلگو فلم اداکار نودیپ سے پوچھ تاچھ

حیدرآباد۔24جولائی(اردولیکس)ڈرگس کیس میں آج تلگو فلم اداکار نودیپ پوچھ تاچھ کے لئے حیدرآباد میں واقع آبکاری کے دفترمیں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو صبح ساڑھے دس بجے حاضرہوئے۔ واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں سے فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیتوں سے ڈرگس کے کیس میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ نودیپ تلگو فلم انڈسٹری کی پانچویں شخصیت ہیں جو ایس آئی ٹی کے روبرو پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہوئے۔ دفتر کے پاس پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔