روٹی گول نہ بنانے پرحاملہ خاتون کا قتل

نئی دہلی۔24جولائی(اردولیکس)چپاتی گول نہ بنانےپر شوہرنے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ دہلی کے جہانگیر پورعلاقہ میں پیش آیا۔ سمرن نامی خاتون حاملہ ہے ہفتہ کے دن خاتون روٹیاں بنارہی تھی۔ روٹی گول نہ بننےپر شوہر نے اپنی بیوی کو بری طرح سے پیٹا اور اس کا گلا دبا دی اس وقت خاتون کی چھوٹی بیٹی بھی مکان میں موجود تھی۔ حملہ کے بعد شوہر نے زخمی بیوی اور بیٹی کو کمرے بند کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ اتوار کے دن 4 بجے جب خاتون کا بھائی اس کے مکان پہنچا تو اس واقعہ کا علم ہوا اس نے پولیس سے شکایت کی پولیس نے کیس درج کرلیا اور تحقیقات کررہی ہے۔