Uncategorized

کابل دہشت گرد حملہ کی وزیراعظم نے کی سخت مذمت

نئی دہلی۔24جولائی(پی آئی بی) وزیراعظم نریندر مودی نے کابل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کابل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور میرا دل متاثرین کے کنبوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں افغانستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی سے کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button