جنرل نیوز

علامہ یوسف عبد اللہ القرضاوی رحمتہ اللہ علیہ عالم اسلام کے ممتاز عالم دین و فقیہ تھے _ جناب مرزا اعظم علی بیگ سکریٹر ی جامعہ ریاض الصالحات آعظم پورہ کا اظہار تعزیت

جناب مرزا اعظم علی بیگ سکریٹر ی جامعہ ریاض الصالحات آعظم پورہ،حیدرآباد نے ممتا ز و معروف علم دین علامہ یوسف عبد اللہ القرضاوی ؒکی رحلت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ یوسف عبد اللہ القرضاویؒ کی رحلت سے علم کا ایک آفتاب غروب ہو گیا ہے۔اللہ تعالی،عالم اسلام کو انکا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ علامہ یوسف عبد اللہ القرضاویؒ نے دس سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کیا۔بعد ازاں جامعہ ازھر میں داخلہ لیا اور وہاں سے عا لمیت کی سند 1953 ء میں حاصل کی۔1954 ء میں کلیۃ اللغتہ سے تدریس کی سند حاصل کی۔پانچ سو طلباء کے درمیان درجہ اول میں کامیاب ہوئے۔المعھدالددراسات اسلامیہ سے تخصص اور زبان و ادب میں ڈپلومہ کیا۔جناب مرزا اعظم علی بیگ نے کہا کہ علامہ یوسف عبد اللہ القرضاویؒ، عالمی اتحاد برائے علماء اہل اسلام کے بانی وسرپرست تھے۔آپ کا موضوع ” زکوٰۃ، معاشرتی مشکلات میں اس کا اثر ” تھا۔علامہ یوسف القرضاویؒ، 1994 ء میں شاہ فیصل ایوارڈ برائے اسلامیات سے نوازے گئے۔انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل لئے بھی سرگرم رول ادا کیا۔آپ کی علمی خدمات بھی غیر معمولی رہیں اورکئی کتابیں انہوں نے تصنیف کیں۔اللہ تعالی آپ کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے۔اور جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے۔آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button