ایجوکیشن

عادل آباد، تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام سول سروسیس کے لئے اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ میں داخلوں کا آغاز 26/جون سے آغاز

عادل آباد۔22/جون(اردو لیکس)تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام یونین پبلک سرویس کمیشن کے CSAT-2024(سول سروسیس)کے لئے اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ میں داخلوں کا آغاز 26/جون سے عمل میں آئے گا۔جبکہ آخری تاریخ 13/جولائی2023 مقرر کی گئی ہے۔

 

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد محترمہ جی کرشنا وینی نے اس خصوص میں ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے خواہشمند طلباء جو کہ کسی بھی مضمون سے ڈگری کامیاب ہوں اور جو پہلی مرتبہ محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت کوچنگ حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں وہ آن لائن طرز پر ویب سائٹ www.cet.cgg.gov.in/tmreisپر 13/جولائی سے قبل اپنی درخواستیں داخل کریں۔امیدواران کے والدین کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ روپیوں سے کم ہونی چاہئے۔سول سروسیس کے لئے مفت کوچنگ حیدر آباد کے نامور اداروں میں دی جائے گی جس میں داخلہ کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ 23/جولائی بروز اتوار بمقام تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز۔1،چاندہ، عادل آباد پر منعقد ہوگا

 

۔امتحان آبجکٹیو ٹائپ 75نشانات اور Essay Type کے 30 نشانات پر منعقد ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کوچنگ کے سلسلہ میں رول آف ریزرویشن پر عمل کیا جائے گا اور خاتون امیدواروں کو 33.33فیصد اور جسمانی معذورین کو 5 فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں گے۔میرٹ کی بنیاد پرطلباء کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button