رام ناتھ کویند نے نئے صدرجمہوریہ کی حیثیت سے حلف لے لیا

نئی دہلی۔25 جولائی( اردو لیکس)نومنتخبہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی حلف برداری تقریب  پارلیمنٹ ہاؤس  کے سینٹرل ہال میں 12:15 منٹ پر منعقد ہوئی۔چیف جسٹس نے حلف دلایا ۔راجیہ سبھا کے چیئرمین ، وزیراعظم، لوک

DFkdVlbUQAEyLnT

سبھا کی اسپیکر، وزراء کی کونسل کے اراکین، گورنر حضرات ، وزرائے اعلیٰ ، سفارتی مشنوں کے سربراہان ، اراکین پارلیمنٹ اور حکومت ہند کے اہم سول اور ملٹری افسران اس تقریب کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں موجود تھے قبل صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی اور نومنتخبہ صدر سینٹرل ہال میں ایک رسمی جلوس کی شکل میں داخل ہوئے ۔ نومنتخبہ صدر کے ذریعے بھارت کےچیف جسٹس کی موجودگی میں عہدہ سنبھالنے کا حلف لینے کے بعد21توپوں کی سلامی دی گئی ۔

20170725_144540