نیشنل

اداکارہ چارمی کا زبردستی خون حاصل نہ کیا جائے:ہائیکورٹ

حیدرآباد۔25جولائی(اردولیکس) ہائیکورٹ نے منشیات معاملہ میں تلگو فلم اداکارہ چارمی (سردیپ کور)کے پوچھ تاچھ کے لئے ایس آئی ٹی کے روبروپیش ہونے کے معاملہ میں آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ ڈرگس کیس کی تحقیقات کا سامنا کررہی تلگو فلم اداکارہ چارمی نےحیدرآباد ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے زبردستی خون کا نمونہ حاصل نہ کرنے پوچھ تاچھ کے دوران وکیل کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کی درخواست داخل کی تھی۔ عدالت نے آج اس معاملہ کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ سے صبح دس بجے سے 5 بجے تک پوچھ تاچھ کی جائے ضرورت پڑنے پر اداکارہ کو دوسرے دن طلب کیا جائےزبردستی خون حاصل نہ کیا جائے۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ خواتین عہدیدار کے زریعہ پوچھ تاچھ کا عمل مکمل کیا جائے۔عدالت نے وکیل کو ساتھ رکھنے کے علاوہ دیگر مراعات کے لئے داخل کی گئی درخواست کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ چارمی سے چہارشنبہ کے دن ایس آئی ٹی ڈرگس کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کرنے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button