جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کار کی‌ ٹکر‌ سے پولیس کانسٹیبل زخمی

حیدرآباد میں تیزرفتارکارکی ٹکرسے ایک پولیس کانسٹبل زخمی ہوگیا۔ ونستھلی پورم ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹبل راجو ڈیوٹی ختم کرکے گھرواپس ہورہا تھا کہ بنگالورو آوٹررنگ روڈ کے پاس تیز رفتارکارنے اسے ٹکردے دی۔ حادثہ میں ملازم پولیس زخمی ہوگیا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button