جرائم و حادثات

حیدرآباد می گیس سلنڈر دھماکہ ایک ہلاک 3 زخمی

حیدرآباد۔25جولائی(اردولیکس)حیدرآباد کے ضیاگوڑہ کے ایک اسکرپ گودام میں چھوٹا گیس سلنڈ ر دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی وجہہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور دیگر 3 شدید جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ایس بی اے فنکشن ہال کے روبرو واقع اسکراپ کے گودام میں ہمیشہ کی طرح چار لوگ پرانا سامان ہتھوڑوں کی مدد سے توڑ رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا مقام حادثہ پر فریج کے کمپریسر کے علاوہ چھوٹا گیس سلنڈر بھی تھا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ اس سلنڈر میں کچھ گیاس بچی ہوئی تھی جس کی وجہہ سے وہ اچانک پھٹ پڑ۔ دھماکہ کی شدت سے چھت اڑ گیا اور کام کرنے والے چار افراد دورجاگرے۔ دھماکے کی آواز کے ساتھ ہی اطراف و اکناف کے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ حادثہ میں زخمی چار افراد کو علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال میں بھرتی کروایا گیا جہاں راما کرشنا عرف ونود عمر 55 سال نے دم توڑدیا جبکہ دیگر تین کا علاج کیا جارہا ہے۔ کلثوم پورہ پولیس نے دھماکہ کے مقام سے بعض مادے ضبط کرکے اسے معائینہ کے لئے کلوز ٹیم کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button