جی ایس ٹی کی وجہہ سے تاجر کی خودکشی

نئی دہلی۔26جولائی(اردولیکس)جی ایس ٹی کی وجہہ سے ایک تاجر نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا۔ سوری نامی مقام سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ چھوٹے تاجر پناکی دتہ نے پیر کی شام زہرپی کر خودکشی کرلی۔ زرائع کے مطابق پولیس کو مقام واقعہ سے ایک سوسائڈ نوٹ ملا جس میں متوفی نے لکھا کہ اس کی موت کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے وہ جی ایس ٹی کی وجہہ سے خودکشی کررہا ہے۔ متوفی کے ارکان خاندان کا کہنا ہے کہ وہ کاوبار کے مسئلہ پر کچھ دنوں سے سخت پریشان تھا۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔