انسپکٹر کی ہراسانی سے اے ایس آئی کو پڑا دل کا دورہ؟

حیدرآباد۔27جولائی(اردولیکس)حیدرآباد کے کاچیگوڑہ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو دل کا دورہ پڑا انھوں نے اس کا ذمہ دار انسپکٹر کو ٹہرایا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی سندر کو جمعرات کے دن دل کا دورہ پڑا انھیں علاج کےلئے کیر اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ انسپکٹر کی ہراسانی کی وجہہ سے انھیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ اے ایس آئی نے فوری انسپکٹر کو معطل کرنےکا مطالبہ کیا۔