اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے ایس ایس سی ٹاپرس کو انعامات، جگتیال کی طالبہ بھی شامل

سمیر معاذ کی رپورٹ

حیدرآباد۔30 جولائی( اردو لیکس)اردو اکیڈمی جدہ کیجانب سے ایس ایس سی میں نماقیاں مظاہرہ  کرنے والوں کو آج سالار جنگ میوزیم آڈیٹوریم ہال,حیدرآباد میں منقعدہ تقریب میں گولڈ میڈل,توصیف نامہ و رقمی انعام, مشیر اقلیتی بہبود حکومتِ تلنگانہ جناب اے کے خان  اور فاروق حسین  ایم ایل سی کے ہاتھوں دیا گیا.جسمیں ریاستی سطح پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جگتیال کی طالبہ عظمہ سلطانہ بنت شیخ حسین صاحب نے اول مقام حاصل کیا

almizaan

اور ضلعی سطح پر طالب علم محمد ذاکر بن عبدالرحیم,ضلع پریشد کاغذی پورہ ہائی اسکولکورٹلہ, ضلع جگتیال نے ایوارڈ حاصل کیا.مزید یہ کہ گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ,جگتیال کے مدرس جناب محمد خطیب الدین کو ریاستی سطح پر بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا. اس موقعہ پر محمد مسعود علی اکبر کواڈ ینیٹراردو اکیدیمی جدہ، نسیم احمد صدر مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ, جگتیال، محمد یوسف علی،محمد ابراہیم صدرمدرس شجیع اددین اختر؛ وی سری نیواس  صدر مدرس، اسٹاف، محمود علی افسر،  دیگر احباب نے مبارک باد پیش کی.واضح رہیکہ سال 2017, SSC کے نتائج میں جگتیال ضلع کو اول مقام حاصل ہے.