5 اگست تک آئی ٹی ریٹرنس داخل کرنے کی سولت

نئی دہلی۔30جولائی (اردولیکس)محکمہ انکم ٹیکس نے آئی ٹی ریٹرنس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔ واضح رہے کہ آئی ٹی ریٹرنس داخل کرنے کی 31 جولائی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے آئی ٹی ریٹرنس داخل کرنے کی تاریخ کو بڑھا کر5 اگست کردیا ہے۔ زرائع کے مطابق تاحال سال 2016 اور 2017 کے دو لاکھ ریٹرنس آن لائن داخل کئے گئے۔ آخری تاریخ کے قریب آتے ہی لوگوں کی جانب سے ریٹرنس کے ادخال میں جس طرح کی دلچسپی دکھائی گئی اور لاگ ان کیا جس کی وجہہ سے پچھلے دو تا تین دنوں سے تکنیکی مسائل پید ہوگئے ویب سائیٹ کے کراش ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

almizaan