جنرل نیوز

حیدرآباد سے لاپتہ شخص کا پتہ چل گیا

حیدرآباد۔ حیدرآباد سے لاپتہ شخص کا پتہ چل گیا۔ جناب محمد خواجہ معین الدین ساکن کشن باغ پورہ آج سہ پہر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے۔ ارکان خاندان کے مطابق ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور وہ اپنا سیل فون بھی ساتھ نہیں لے گئے تھے۔

 

ارکان خاندان نے اردولیکس کے علاوہ مختلف سوشل میڈیا گروپس میں ان کی گمشدگی کی خبر پوسٹ کی تھی۔ خبر وائرل ہونے کے بعد آج رات جناب محمد خواجہ معین الدین کا پتہ چل گیا۔ ارکان خاندان کے مطابق آج رات عطا پورڈیری فارم چوراہا کے پاس مقامی مجلس کے ذمہ داروں نے انھیں دیکھ کر مجلسی کارپورٹیرجناب نوازکو مطلع کیا اورانھوں نے جناب محمد خواجہ معین الدین کو ان کے ارکان خاندان کے حوالہ کردیا۔

 

ارکان خاندان نے لاپتہ شخص کو تلاش کرنے میں مدد کرنے پر تمام سے اظہارتشکرکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button