انٹر نیشنلاین آر آئی

عرب ممالک قطر سے مشروط طور پر بات چیت کیلئے تیار

نئی دہلی۔30جولائی (اردولیکس انٹرنیٹ ڈیسک)4عرب ممالک نے مشروط طورپرقطرسے بات چیت کیلئےرضامندی ظاہر کی ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے بتایا کہ قطر اگر دہشت گردوں کیمالی امداد پرپابندی لگائے اوردوسرے ممالک کے بیرون ملک معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر 13 مطالبات کے مناسب جواب دینے تیارہے تو چاروں عرب ممالک قطر کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ وزیر خارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button