ایمبولینس میں خاتون نے دیا بچہ کو جنم

حیدرآباد۔30جولائی (اردولیکس)تلنگانہ سنگاریڈی ضلع میں ایک خاتون نے 108 ایمبولینس میں بچے کو جنم دیا۔ 9 ماہ کی حاملہ خاتون راجماں ساکن گوئیند راج پلی کو کل رات درد زہ کی شکایت پر مقامی پرائمری ہیلت سینٹر لے جایا گیا جہاں مشورہ دیا گیا کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اسے بڑے اسپتال میں بھرتی کروایا جائے۔ خاتون کے رشتہ دار اسے لے کر 108 ایمبولینس میں سنگاریڈی اسپتال منتقل کررہے تھے راستہ میں خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔ نارمل ڈیلیوری کے بعد خاتون کے رشتہ داروں نے پرائمری ہیلت سینٹر کے ڈاکٹرس پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی نارمل ڈیلیوری ہوسکتی تھی پھر بھی ڈاکٹرس نے اسے دوسرے اسپتال منتقل کرنےکو کہا۔