ڈیتھ سرٹفیکٹ کیلئے آدھارکارڈ لازمی

نئی دہلی۔ اگست( اردو لیکس) بینک کھاتوں اور دیگر سرکاری اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کے لئے جہاں مرکز نے آدھارکارڈ کو لازمی قراردیا ہے وہیں اس فہرست میں اب موت کا سرٹفکیٹ بھی شامل ہوگیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا کہ ڈیتھ سرٹفیکٹ کے لئے آدھارکارڈ ضروری ہے۔ اس فیصلہ پر یکم اکتوبر سے ملک بھر میں عمل ہوگا۔اس تعلق سے آج اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے جموں کشمیر، میگھالیہ اور آسام کو کو اس سے مستثنٰی قراردیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق جس شخص کا بھی ڈیتھ سرٹفکیٹ حاصل کیا جارہا ہے اس کا آدھار کارڈ داخل کرنا ضروری ہے اگر مرنے والے شخص کے پاس آدھار کارڈ نہ ہوتو درخواست داخل کرنے والے کو یہ لکھ کر دینا ہوگا کہ جہاں تک میری معلومات ہے مرنے والے شخص کے پاس آدھار کارڈ نہیں تھا۔