تلنگانہ

عادل آباد میں اقلیتی اقامتی اسکول کی ملازمہ لطیفہ نے کی خودکشی کی کوشش _ وارڈن پر لگایا ہراسانی کا الزام

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد میں ایک خاتون نے خودکشی کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق عادل آباد ضلع کے چاندا میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 2 میں بحیثیت ہیلپر خدمت انجام دینے والی 45 سالہ لطیفہ نامی خاتون نے وارڈن کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

 

متاثرہ خاتون نے صحافیوں کو دیے گئے بیان میں یہ بات  بتائی۔عادل آباد ضلع مرکز کے چاندا میں اقلیتی رہائشی بوائز -2 اسکول میں ہیلپر کے طور پر خاتون کام کرتی ہے،نے گولیوں کی زیادہ مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔خاتون نے الزام لگایا کہ اسکول کا وارڈن اسے گالی گلوچ کے ساتھ ہراساں کر رہا ہے۔مشاہدہ کرنے والے عملے نے خاتون کو رمس ہسپتال پہنچایا۔وہ فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button