تلنگانہجرائم و حادثات

جوے میں ہاری رقم چکانے چوری کرنے والاحیدرآباد میں گرفتار

حیدرآباد۔6 جولائی/قرض پر رقم لے کر لاکھوں روپئے جوا میں ہار جانے والے نوجوان نے قرض چکانے کے لئے چوریاں کرنی شروع کردی تھی اسے حیدرآباد کی شنکر پلی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع سنگاریڈی، پٹن چیرو منڈل کے موضع چٹکول سے تعلق رکھنے والا نوجوان ایم بھیمیا جوا کھیلا کرتا تھا اس نے اپنی جمع پونجی جوا میں ہاردی اور اس کے بعد اس نے لوگوں سے قرض حاصل کیا وہ رقم بھی اسی لت میں برباد ہوگئی۔ قرض کی ادائیگی کے لئے اس نے چوریاں کرنی شروع کردی تھی۔ شنکرپلی پولیس نے کل اسے ریلوے اسٹیشن کے پاس سے گرفتارکرلیا اس کے پاس سے 24 تولے کے سونے کے زیورات اور 33 تولہ چاندی برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button