تلنگانہجرائم و حادثاتنیشنل

رن فار نیشن کے نام پر حیدرآباد میں ٹھگ لینے کا واقعہ

حیدرآباد۔6 جولائی/آئے دن ٹھگ لینے کےنت نئے طریقہ اختیار کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد میں فوجیوں کے نام پردوڑ یعنی "رن فور نیشن” کے نام سے نیکلیس روڈ پر دوڑ منعقد کرنے کا وعدہ کرکے کئی لوگوں سے فی کس 500 روپئے ایک ادارے نے وصول کرلئے اورراہ فراراختیارکی۔ آج صبح جب رقم جمع کروانے والے لوگ نیکلیس روڈ پہنچے جن میں خواتین بھی شامل تھیں، تو وہاں کچھ نہیں تھا۔ انھوں نے ادارے کو فون کیا تاہم وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا تب انھیں دھوکہ دہی کا علم ہوا۔ دوڑ کے لئے رقم ادا کرکے نیکلیس روڈ پہنچے والی خاتون نے بتایا کہ اس نے 500 روپئے آدی نامی شخص کو ادا کئے تھے اور آج صبح جب وہ نیکلیس روڈ پر پہنچی تو اسے ٹھگ لئے جانے کا علم ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button