حمل ساقط کروانے کی کوشش غیر شادی شدہ لڑکی کی موت

حیدرآباد 7 ۔ا گسٹ /حیدرآباد کے علاقہ ونستھلی پورم کے ایک خانگی اسپتال میں حاملہ لڑکی حمل ساقط کروانے کے آپریشن کے بعد فوت ہوگئی۔ لڑکی کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ 21 ساکی ہریکا کا تعلق پٹن چیرو سے تھا وہ ونستھلی پورم کے ایک خانگی کالج میں انجینئرنگ کرتے ہوئے کرائے کے کمرے میں مقیم تھی۔ اس دوران اس کی ملاقاتیں اپنے دور کے رشتہ دار مدھو سے بڑھنے لگیں اور ان کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہوگئے اور لڑکی حاملہ ہوگئی۔ وہ اس وقت 7 ماہ کی حاملہ تھی وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کل ایک خانگی اسپتال سے رجوع ہوئی اور حامل ساقط کروانے کا آپریشن کروایا۔ آپریشن کے بعد لڑکی کی طبیعت بگڑگئی اور اسے دوسرے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ لڑکی کے ماں باپ کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرلیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا ہے۔