تلنگانہ

کھمم کے سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی کانگریس میں شامل

کھمم سے حافظ جواد کی رپورٹ

کھمم کے سابق رکن پارلیمنٹ پی  سرینواس ریڈی راہول گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ بعد ازاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس ریڈی  نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے تلنگانہ کے عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے  دو بار اقتدار میں آئے۔ تلنگانہ میں تقریباً 8 ہزار کسانوں نے خودکشی کی ہے، جو کسی ریاست میں کبھی نہیں ہوئی ہے۔ کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے، اور بے روزگاری کا بھتہ نہیں دیا گیا۔

 

ریاست میں کانگریس کی حکومت آئے گی۔ ہم اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں اور نوجوانوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے جیسا کہ رعیتو ڈکلریشن اور یوتھ ڈکلریشن میں اعلان کیا گیا ہے۔ جلسہ عام میں شرکت کرنے والے ان کارکنوں کا شکریہ جو مشکلات کے باوجود یہاں پہنچے ۔ تلنگانہ کے لاکھوں لوگوں  کی خواہش کے مطابق وہ  کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں متحدہ ضلع کھمم کے تمام 10 اسمبلی حلقوں میں کانگریس پارٹی کو کامیابی دلائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button